سردی میں اگر کوئی دعوت وغیرہ رکھی جائے تو بغیر مچھلی کے کھانا مکمل نہیں لگتا۔ خاص طور پر کراچی چونکہ سمندر کے کنارے بنا ہے تو یہاں کے شہریوں کو مچھلیاں بہت پسند ہیں۔ پاپلیٹ بھی سمندر میں پائی جانے والی ایک خاص مچھلی ہے جو کھانے میں بے حد لذیذ ہونے کے ساتھ اپنے اندر ڈھیروں فائدے بھی رکھتی ہے۔
Table of Contents
پاپلیٹ مچھلی کی غذائی اہمیت
اس مچھلی کو بٹر فش بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں گڈ فیٹس کے علاوہ مختلف وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جن میں کیلشی، وٹامن اے، وٹامن بی، پوٹاشیم، وٹامن ڈی، آئرن اور خاص طور پر وٹامن بی 12 شامل ہیں۔ اس میں پروٹین کی بھی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔
دل کی صحت کے لئے مفید
پاپلیٹ مچھلی کا گوشت پروٹین سے مالا مال لیکن چکنائی اور کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے اس وجہ سے اسے کھانا دل کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں بلہ پروٹی کی وجہ سے یہ جسم کو طاقت بخشتا ہے۔
یادداشت بہت بنائے
اس مچھلی کے گوشت میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے جس سے ڈیمینشیا کا مرض کم ہوتا ہے اور یادداشت تیز ہوتی ہے۔
آنکھوں کی صحت
پاپلیٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور ریٹینول پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔
ہڈیوں کے لئے مفید
وٹامن ڈی کی کمی سے ہونے والی ہڈیوں کی بیماریوں کو پاپلیٹ مچھلی کا گوشت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔