سر درد میں دوا کھانا ضروری نہیں۔۔ چند ایسی قدرتی چیزیں جو بغیر دوا کے بھی سر درد میں راحت پہنچائیں

کام کے وقت اچانک سر میں درد شروع ہوجائے یا گھر میں بیٹھے بٹھائے۔ بغیر دوا کھائے سکون نہیں آتا۔ لیکن دواؤں کا زیادہ استعمال گردے اور معدے کے لئے ہر گز مفید نہیں۔ اس لئے آج ہم آپ کو کچھ ایسی قدرتی چیزیں بتا رہے ہیں جن سے سر کا درد یہاں تک کے لاعلاج مائیگرین میں بھی افاقہ ممکن ہے۔

ادرک کی چائے

ادرک کھانا ہضم کرنے میں اور چربی پگھلانے میں تو مددگار ہے ہی لیکن اگر سر درد میں ادرک کے چھوٹے سے ٹکڑے کا قہوہ بنا کر پی لیا جائے تو درد میں بھی کمی آجاتی ہے اور ساتھ اگر متلی کی کیفیت ہو تو اس سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

کینو

آج کل کینو کا موسم ہے۔ کینو گلے کے امراض کے ساتھ سر کے درد میں بھی مفید ہے۔ صرف آدھا گلاس کینو کا جوس پینا آپ کو اس تکلیف سے نجات دے گا کیوں کہ کینو میں میگنیشم موجود ہوتا ہے جو سر درد کی روک تھام کرتا ہے۔

پودینے کی چائے

اگر سر میں اتنی شدت سے درد ہو کہ سوئیاں چبھتی محسوس ہورہی ہوں تو چند پتیاں پودینے ی پانی مٰں ڈال کر ابالیں اور تھوڑی دیر پکا کر پی جائیں۔ اس کی خوشبو اور تاثیر سے دماغ اور اعصاب کو سکون ملے گا اور درد میں واضح کمی محسوس ہوگی۔ جسم میں پانی کی کمی بھی سر درد کی وجہ بنتی ہے اس لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Leave a Comment