سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے اور نزلہ بھی ہے.. بچوں اور بڑوں کی ناک کہ صفائی کا آسان طریقہ جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

اس وقت اسپتال میں سائی نس اور فلو کے مریضوں کا رش لگا ہوا ہے۔ بلغم کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں اس قدر تکلیف ہوتی ہے کہ سوتے ہوئے بھی خراٹوں سے بے چین ہوجاتے ہیں۔ اس تکلیف کو کم کرنے کے لئے کچھ ڈاکٹر نیزل واش یعنی ناک کی صفائی کا مشورہ دیتے ہیں۔

ناک کی صفائی

اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک سرنج میں سلائن سلوشن پانی کے ساتھ ملا کر ایک نتھنے سے داخل کر کے ناک کے دوسرے سوراخ سے خارج کردیں۔ اس سے ناک کے اندر غدود میں بھرا مواد بھی صاف ہوجائے گا۔ چند ہفتوں تک یہ عمل کرنے سے ناک اور حلق میں جمے بلغم سے نجات مل جائے گی۔

سیلائن سلوشن بنانے کا طریقہ

سلائن سلوشن بنانے کے لئے 2 کپ پانی کو 15 منٹ تک ابالیں۔ چولہے سے اتار کر درجہ حرارت کم ہونے دیں۔ روم ٹمپریچر پر آجائے تو ایک چائے کا چمچ نمک ڈال کر ملائیں۔ یہ سلوشن میڈیکل اسٹور پر بھی آسانی سے مل جاتے ہیں۔

احتیاط

واضح رہے کہ یہ عمل بچوں کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے البتہ شروع میں ڈاکٹر کی مدد لینی چاہئے تاکہ کوئی پریشانی نا ہو۔

Leave a Comment